ٹوبہ:قائم مقام ڈپٹی کمشنر کا 2سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ

ٹوبہ:قائم مقام ڈپٹی کمشنر کا 2سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوبند پورا اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 3 میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا۔۔

 اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن چوہدری اصغر اور ڈپٹی ڈی ای او محمد مصطفی سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ بھی موجود تھے ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے بنیادی سہولیات کی دستیابی اور آئی ٹی اور سائنس لیب آپریشنل ہونے کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کا حق ہے ، ضلع کے سکولوں کی بہتری کیلئے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں،انہوں نے اساتذہ اور سکول کونسلز کے ممبران سے بھی ملاقات کی، سکول کونسل کی فعالیت کا جائزہ لینے کیلئے سکولز کونسل کے ممبران سے تفصیلی میٹنگ کی، بعد ازاں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے ڈی ای او ایجوکیشن اصغر علی اور ڈپٹی ڈی او محمد مصطفی کے ہمراہ سکول میں پودا بھی لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں