آر ڈی اے:غیر قانونی عمارتوں میں 18 تعلیمی ادارے سیل

آر ڈی اے:غیر قانونی عمارتوں میں 18 تعلیمی ادارے سیل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اصغر مال ہاؤسنگ سکیم، عیدگاہ سکیم اور دوسہرہ گراؤنڈ سکیم راولپنڈی میں غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں میں 18 تعلیمی اداروں کو سر بمہر کر دیا۔

 ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے تھانہ بنی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان نے کہا قانونی کارروائی کرتے ہوئے پہلے ان جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ سیل جائیدادوں کے منظور شدہ پلانز و نقشہ اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ مالکان نے بغیر منظوری و این او سی غیر قانونی تجارتی عمارتیں تعمیر کیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے پلان اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کی منظوری کیلئے فیس اور چارجز کے سروے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ادھر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد اور دیگر نے کہا سکول اور کالجز مالکان کو سخت کارروائی کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، تمام نجی تعلیمی ادارے فوری ڈی سیل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں