ناظم آباد مجاہد کالونی میں سڑک پر قبضے کرکے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات مسمار

ناظم آباد مجاہد کالونی میں سڑک پر قبضے کرکے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں سڑک پر قبضے کرکے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کیلئے کے ڈی اے نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عدالتی احکام کے بعد کے ڈی اے کا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ناطم آباد مجاہد کالونی میں سڑک پر قبضے کرکے کی جانے والی تعمیرات کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے منگل کو کے ڈی اے کے عملے نے ہیوی مشینری کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو توڑنے کیلئے کارروائی کی اس دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت ایکشن کرکے صورتحال کو کنٹرول کرلیا کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے ایک بڑے حصے پر قبضے کرکے غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں