وزیر کشمیر سے جی بی کونسل ارکان کی ملاقات، اہم امور پر غور

وزیر کشمیر سے جی بی کونسل ارکان کی ملاقات، اہم امور پر غور

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل کے ارکان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اراکین کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ کونسل ممبران میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محمد ایوب، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقبال نصیر، شبیہ الحسن اور عبید الرحمان شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں