چنیوٹ :تفتیشی افسران کیلئے ڈی پی او آفس میں تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ :تفتیشی افسران کیلئے ڈی پی او آفس میں تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی اوچنیوٹ عبداﷲاحمد کی ہدایت پر تفتیشی افسران کیلئے ڈی پی او دفتر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، تربیتی ورکشاپ میں ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور ڈی پی او دفترکے سٹاف نے شرکت کی ۔

 ڈی ایس پی لیگل عبید اﷲاور پراسیکیوشن افسران نے تفتیشی افسران کو لیکچر دیئے ، پراسیکیوشن افسران نے تفتیشی امور میں نقائص کی نشاندہی کرتے معیار تفتیش بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ، تفتیشی افسران کو Juvenile Justice system سمیت دیگر قوانین بارے متعلق آگاہی دی گئی ۔ تفتیشی افسران کو دوران تفتیش شہادتوں کو پیشہ ورانہ انداز میں محفوظ کرنے اور عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ویمن ہراسمنٹ، چائلڈ ابیوز جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو معیاری تفتیش سے قرار واقعی سزائیں دلوانا ہے ، تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں