حافظ آباد:پرائس کمیٹی کا اجلاس ،اشیا کی نئی قیمتیں مقرر

حافظ آباد:پرائس کمیٹی کا اجلاس ،اشیا کی نئی قیمتیں مقرر

حافظ آباد(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی اور پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس منعقدہوا۔

 اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی ، مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر سمیت محکمہ لائیو سٹاک ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے د کانداروں ، تاجروں کو ہدایت کی کہ اپنی دکانوں پر پرائس لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے د کانداروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ایسے د کاندارو ریڑھی بان جن کے پاس پرائس لسٹیں نہ ہوں انہیں بھی جرمانہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید ہدایت کی کہ روٹی ، نان اور بریڈ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں دودھ ، دہی ، گوشت ،دالوں ، چاول، بیسن، آٹاسمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں بھی مقرر کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں