غلط پارکنگ پر انچارج سیکٹر جوہر ٹاؤن کی سرزنش

غلط پارکنگ پر انچارج  سیکٹر جوہر ٹاؤن کی سرزنش

لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او عمارہ اطہر نے رات گئے متعدد شاہراہوں کا دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جوہر ٹاؤن میں غلط پارکنگ پر بیٹ آفیسر اور پوائنٹ ڈیوٹی آفیسر کو شوکاز نوٹس جبکہ غلط پارکنگ اور نامناسب انتظامات پر انچارج سیکٹر جوہر ٹاؤن کی سرزنش کی، واپڈا ٹاؤن گول چکر ڈیوٹی پوائنٹ سے غائب ہونے پر وارڈنز کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔ واپڈا ٹاؤن گول چکر کے گردونواح میں ریڑھیوں اور تجاوزات پر انچارج ٹاؤن شپ سیکٹر ،باگڑیاں چوک، پلی سٹاپ پر تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر انچارج سیکٹر گرین ٹاؤن کی سرزنش کرتے ہوئے تمام وارڈنز کو دفتر طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں