منڈی بہاؤالدین :جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین :جناح  پبلک سکول اینڈ کالج کے  بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں انتظامی و تعلیمی امور، اکاؤنٹس،فرنیچر ،واش رومز کے فنکشنل ہونے ، سٹاف، الیکٹرک کولر، کینٹین، نئے پرائیویٹ ممبران کی نامزدگی، ای لائبریری کے قیام، سپورٹس ایکٹیویٹی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ جناح پبلک سکول و کالج ضلع بھر کے طلبائکو انتہائی مناسب فیس کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں