پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، آزادی حاصل:صوبائی وزیر

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، آزادی حاصل:صوبائی وزیر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق تاریخی عمارات کو محفوظ اور بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاریخی عمارتیں قومی ورثہ اور ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سوجان سنگھ حویلی راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے سوجان سنگھ حویلی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا سردار سوجان سنگھ حویلی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے اور تاریخی عمارتیں ہماری ثقافت کی پہچان ہیں، تاریخی عمارتوں کی بحالی جیسے اقدامات سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں