سی ڈی اے میں پیٹرنٹی اینڈ میٹرنٹی رولز نافذ کرنے کا فیصلہ: کیپٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز سٹاف بھرتی کی منظوری

سی ڈی اے میں پیٹرنٹی اینڈ میٹرنٹی رولز نافذ کرنے کا فیصلہ: کیپٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز سٹاف بھرتی کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے میں پیٹرنٹی اینڈ میٹرنٹی رولز نافذ کرنے، سی ڈی اے (کیپٹل) ہسپتال کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے آپریشنل معاملات بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

چیئرمین محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ڈی اے ہسپتال میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے تجاویز آئندہ بورڈ اجلاس میں پیش کی جائیں۔ ادارہ (سی ڈی اے) میں فنانشل پاورز کی ڈی سینٹر لائزیشن سے متعلق دیگر ملکی اداروں کے فنانشل رولز کی سٹڈی کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو جنریشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، بورڈ کا اجلاس ہفتہ وار بنیاد پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے فیصلہ سازی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنایا جائے گا جس سے سیاحت میں اضافہ ہو گا۔ ایف نائن پارک میں سفاری پارک کے قیام کے حوالے سے ایف سی ڈی او تکنیکی معاونت کرے گا۔ مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے کو ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پالیسی سے متعلق سٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے بریفنگ دی۔ پالیسی کے تحت ایمرجنسی اور او پی ڈی کی سہولیات ملیں گی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا ملازمین سے کم سے کم کنٹری بیوشن لی جائے، گریڈ 1 تا 16 ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ کور بڑھایا جائے، گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کنٹریبیوٹ نہیں کریں گے، ملازمین کو ملک میںکہیں بھی علاج معالجہ کی سہولت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں