یونیورسٹی آف سرگودھا کے 120فیکلٹی ،ملازمین کی ترقی کا نوٹیفکیشن

یونیورسٹی آف سرگودھا کے 120فیکلٹی ،ملازمین کی ترقی کا نوٹیفکیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا نے سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد120فیکلٹی و سٹاف ممبران کی تقرری اور ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 جس میں4پروفیسر، 43ایسوسی ایٹ پروفیسر،50اسسٹنٹ پروفیسر اورتقریباََ23 نان ٹیچنگ سٹاف ممبران شامل ہیں۔ نئے بھرتی اورپروموٹ ہونے والے فیکلٹی وسٹاف ممبران کے اعزاز میں رجسٹرار آفس کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی و سٹاف ممبران میں آفس آرڈر تقسیم کیے ۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، رجسٹرار وقار احمد سمیت فیکلٹی ڈینز اور تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ معیاری فیکلٹی کے بغیر کوئی بھی تعلیمی ادارہ علمی ترقی نہیں کر سکتا ، اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف سرگودھا میں فیکلٹی ممبران کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں