فاطمہ جناح قیام پاکستان کے کٹھن مراحل میں بھائی کے ساتھ رہیں:پروفیسر ریاض

فاطمہ جناح قیام پاکستان کے کٹھن مراحل  میں بھائی کے ساتھ رہیں:پروفیسر ریاض

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صدر انجمن فیض الاسلام پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا مادر ملت فاطمہ جناح بابائے قوم کے عزم و حوصلے اور صحت کو توانا رکھنے کا باعث تھیں۔۔۔

 وہ قیام پاکستان کے تمام تر کٹھن مراحل میں چٹان بن کر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی رہیں، خواتین کو متحرک کرنے، قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کے علاج اور آبادی کاری میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح کے یوم پیدائش (31جولائی) کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں