یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا نایاب ، چینی غائب

یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا نایاب ، چینی غائب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ ایک ماہ سے سستی چینی غائب ،جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے سستی اشیا کی سہولت ختم۔۔۔

صرف بے نظیر سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے افراد ہی سستی اشیا ء حاصل کر سکتے ہیں۔شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں آٹا ، چینی اور گھی خریدنے پر مجبور ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 648روپے مقرر ہے جبکہ چینی 109روپے فی کلو گرام میں ملتی ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ سے چینی غائب ہے ۔ اسی طرح گھی یوٹیلیٹی سٹور پر 393 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے لیکن وہ بھی کبھی دستیاب ہوتا ہے کبھی نہیں ہو تا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو شناختی کارڈ دکھانے پر سستی اشیا مل جاتی تھیں لیکن اب وہ سہولت ختم کر دی گئی ہے جبکہ عام صارف کیلئے کوئی ریلیف نہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن یو ٹیلیٹی سٹورز پر جو چیزیں سستی ہیں وہ دستیاب ہی نہیں ہیں ۔آٹا اور چینی مارکیٹ سے سستے ہیں وہ بھی موجود نہیں ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے ،چینی سمیت دیگر اشیاء کو یقینی بنایا جائے اور عام عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں