فوڈ اتھارٹی سرگرم،2بیوریجز پلانٹ کو بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی سرگرم،2بیوریجز پلانٹ کو بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت مشروبات بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان اور وہاڑی میں 2 بیوریجز پلانٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے۔۔۔

 مالکان کے خلاف مقدمہ درج، 500 کلو گلے سڑے آم، 50 کلو ایکسپائرڈ فوڈ، 54 کلو جعلی پیکنگ میٹریل تلف۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل سٹیٹ پلاٹ نمبر 155 ملتان میں جوس پلانٹ کی انسپکشن کی گئی۔ دوران چیکنگ مینگو پلپ کی تیاری کیلئے گلے سڑے اور بدبودار آموں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ مضر صحت جوس تیار کر کے مارکیٹ میں ڈرنک کارنرز اور سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ اسی طرح وہاڑی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں چوک میتلا میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والے یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ فوڈ بزنس مالکان معروف برانڈز کے نام سے کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کر رہے تھے ۔مختلف برانڈز کے نام سے تیار کی گئی ڈرنکس مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھیں۔ جعلی میٹریل ضبط کرکے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں