دولت مشترکہ رکن ممالک میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ضروری،سپیکر

دولت مشترکہ رکن ممالک میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ضروری،سپیکر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون علاقائی خوشحالی اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔

معیاری اور عوامی مفاد کی قانون سازی کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ اور پارلیمانوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے پارلیمان کو موثر اور عوامی مفاد کی قانون سازی کیلئے ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تکنیکی جدت ہے جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاونت کر سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں