122بجلی چور گرفت میں ،میپکو اہلکاروںکو مزاحمت کا سامنا

122بجلی چور گرفت میں ،میپکو اہلکاروںکو مزاحمت کا سامنا

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

میپکو ٹیموں نے ایک روز میں مزید 122افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پاور ہاؤس سب ڈویژن پاکپتن کی ٹیم کو نائٹ آپریشن میں بجلی چوروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔تھانہ صدر پاکپتن کی پولیس فورس آنے پر بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کرنے والا میٹر اتار لیا گیا ۔بہاولنگر اور ساہیوال کی ٹیموں نے ڈے اینڈ نائٹ آپریشن میں مختلف علاقوں میں 20 افراد کو ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ ریجن بھر میں پکڑے گئے بجلی چوروں کو مجموعی طور پر63 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔74 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا ۔5ستمبرکو ملتان سرکل میں17بجلی چوروں کو 1450000روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور17مقدمات کا اندراج ہوا ۔ ڈی جی خان سرکل میں8 صارفین کو 260000روپے جرمانہ عائد اور8ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں13 صارفین کو 360000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 29 بجلی چوروں کو1390000روپے جرمانہ عائداور3 مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں19صارفین کو 1470000روپے جرمانہ عائد اور19 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 8بجلی چوروں کو280000روپے جرمانہ عائد اور8 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں13صارفین کو240000روپے جرمانہ عائد اور6 ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں7بجلی چوروں کو300000روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 8بجلی چوروں کو620000 روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں