سوئی ناردرن متحرک،کمرشل سمیت 11میٹر منقطع

سوئی ناردرن متحرک،کمرشل سمیت 11میٹر منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری۔

، پانچ کمرشل استعمال سمیت گیارہ میٹر منقطع، 21370 روپے کی ریکوری اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق شجاعباد سے چار صارفین گھریلو میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے پائے گئے جن کے میٹر فوری طور پر منقطع کر دیئے گئے ، شجاعباد سے ہی ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کردیا، شجاعباد سے ہی دو صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، ملتان شہر سے ایک معروف ادارے کے دفتر میں گھریلو میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوتا پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، اس صارف کا ماہانہ استعمال چار سے چھ ہیکٹا میٹر ماہانہ تھا، ملتان شہر سے ہی ایک صارف نے اپنے میٹر میں سوراخ کیا ہوا تھا جس کا میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے ، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے اور انکے میٹر سائٹ پر لگے ہوئے تھے انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں