انتظامیہ کی چشم پوشی ،اولڈ سول لائن میں نکاسی آب مفلوج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کے باعث اولڈ سول لائن میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،
جس کی وجہ سے نہ صرف آمد ورفت میں لوگوں کو مشکلات ہیں ہے بلکہ علاقہ میں صحت و صفائی کے حوالے سے مسائل میں روز با روز اضافہ سے علاقہ کے مکینوں میں اضطراب پایاجا رہا ہے نمازیوں کو مسجد میں جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گندہ پانی نکاسی آب کا بندو بست نہ ہونے کی وجہ موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقت توجہ دیکر سیوریج کا فوری بندوبست کریں اور گلیوں کے سیوریج نظام کوصاف کروایا جائے ۔