جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

 جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں محکمہ بلڈنگ کی ہیلتھ سیکٹر، پیرا انفورسمنٹ اسٹیشنز ، تعلیمی بورڈ کے نئے بلاک کی تعمیر سمیت دیگر محکموں کی جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر کی فیز ون کے تحت آر ایچ سی اور پی ایچ یو کی تمام 45 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ فیز ٹو کی آر ایچ سی کی 3 اور بی ایچ یو کی 21 سکیموں پر کام جاری ہے ، جنہیں آئندہ 20 دنوں میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر کی فیز تھری کی 65 نئی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے اور ان کے ٹینڈر رواں ہفتے اوپن کیے جائیں گے ۔ سی ای او ہیلتھ نے مکمل ہونے والی عمارتوں کے ٹیک اوور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریویمپنگ کے بعد بی ایچ یوز اور آر ایچ سی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جدید ہیلتھ کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ 

کمشنر سرگودہا نے ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے ، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں پیرا فورس انفورسمنٹ اسٹیشنز سے متعلق بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال، سرگودھا، شاہپور اور بھلوال میں پیرا فورس اسٹیشنز کی تعمیر پر کام جاری ہے جو 25 فیصد مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بھیرہ میں زمین کی تبدیلی کے باعث کام تاخیر کا شکار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں