ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار اور بھائی چوک ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے ، طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھائی چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہمراہ تھے ، جنہوں نے ڈی جی کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی۔بھائی چوک کی دوسری طرف سڑک کشادہ کرنے کے لیے املاک کی ڈسمینٹلنگ کا عمل جاری ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ لینڈ ایکوزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور مالکان کو باقاعدہ ادائیگی کی جائے ۔