ٹریفک حادثات ،ماں بیٹے سمیت 4افراد زخمی ،بھاری نقصان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران موٹروے سروس ایریا سیال موڑ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ثمر ظہور کی دکان میں گھس گئی جس سے اس کے دو ملازم گزر اور محمد جاوید شدید زخمی ہو گئے جبکہ۔۔۔
دکان میں پڑا 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تباہ ہو گیاعلاوہ ازیں لاہور روڈ پر 81 جنوبی کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالی کی زد میں ا کر کار سوار ڈاکٹر معروف اور اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے حادثات کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔