حمزہ شہباز کی مرحوم سواتی خان کے گھرآمد،اہلخانہ سے تعزیت

 حمزہ شہباز کی مرحوم سواتی خان کے گھرآمد،اہلخانہ سے تعزیت

ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،سابق وزیرعلیٰ کی سواتی کی خدمات کو خراج عقیدت

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن، حمزہ شہباز شریف، سابق ڈپٹی میئر لاہور سواتی خان کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے ۔نائب صدر مسلم لیگ ن نے سواتی مرحوم کی بیوہ اور دیگر اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سواتی خان جیسے بے لوث کارکن مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔حمزہ شہباز نے سواتی خان کی دیرینہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے خدمت کے سفر میں ہمارے ہمیشہ ساتھ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں