آزاد وطن پر فخر، ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے ،ڈاکٹر فاروق
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ،۔
تقریب میں تقریری مقابلے ، ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کئے گئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا چھ ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہم سب کو جمع ہونے کا موقع ملا ہے ۔ اس دن نے ہمیں یاد دلایا کہ ہماری آزادی اور سلامتی کی قیمت کتنی بڑی ہے ۔ ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہمارے ملک کی سالمیت کی ضمانت ہیں ہمیں عزم و حوصلے کے ساتھ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہیں۔ ہمیں اپنے وطن کے لیے فخر محسوس کرنا چاہیے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔