نشتر ہسپتال،حنا پرویز بٹ کا ناروا رویہ، ڈاکٹروں کا احتجاج
ملتان(لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نشتر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر برس پڑیں۔
،آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ینگ ڈاکٹرز نے سوشل میڈیا پر معاملے پر آواز بلند کر دی تفصیل کے مطابق چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ گزشتہ سے پیوستہ روز نشتر ہسپتال کے اچانک دورے پر آئیں اس دوران نشتر ہسپتال کے پیڈز میڈیسن کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج مبینہ طور پر زیادتی کا شکار سات سالہ بچی کی عیادت کی اس دوران حنا پرویز بٹ نے وہاں موجود نشتر ہسپتال کے انتظامی افسروں اور سینئر ڈاکٹروں پر برسنا شروع کر دیا جس کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے حنا پرویز بٹ کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ مبینہ زیادتی کا شکار سات سالہ بچی کو گردن توڑ بخار میں مبتلا کس طرح لکھا ، کیا کوئی ٹیسٹ کیا گیا ،جبکہ سینئر پروفیسر سمجھاتے رہے کہ بچی کی جس حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ہوئی اس میں گردن توڑ بخار کیلئے کمر سے نمونے لئے جاتے ہیں جو کہ بچی کی اس حالت میں ممکن نہیں تھا جبکہ کلینیکل طور پر بچی کو دیکھ کر شبہ کا اظہار کیا گیا کہ بچی گردن توڑ بخار میں مبتلا ہے طبی طور پر اسی طرح کیا جاتا ہے تاہم حنا پرویز بٹ کچھ بھی سننے کو تیار نہ ہوئیں اور مسلسل سینئر ڈاکٹروں سے طبی معاملات پر الجھتی رہیں اس دوران یہ بھی کہتی رہیں کہ جو کچھ کہا ہے لکھ کر دیں اگر ثابت نہ ہوا تو ایکشن لوں گی۔ جبکہ ان کی روانگی کے بعد ڈاکٹروں نے حنا پرویز بٹ کے رویے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سات سالہ متاثرہ بچی کو علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حنا پرویز بٹ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔