نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 10مریض بچے زیر علاج

نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ  میں 10مریض بچے زیر علاج

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ، چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 77مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔۔۔

 نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 10مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں