سمبڑیال:اڈا بیگووالہ روڈ پر سیوریج نالوں کی بندش،گندگی

سمبڑیال:اڈا بیگووالہ روڈ پر سیوریج نالوں کی بندش،گندگی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘وڑ’’ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سمبڑیال کا اہم اورقدیم ترین تقریباً60کے قریب دیہاتوں کا مرکزی علاقہ اڈا بیگووالہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے۔۔۔

 صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے ویژن سے فیض یاب نہیں ہوسکا اورمقامی عوامی ،سیاسی نمائندوں کی چشم پوشی اورعدم دلچسپی سے بنیادی تعمیری کاموں سے محروم ہے سب سے اہم مسئلہ جو کہ بس سٹاپ اڈابیگووالہ تا بیگووالہ ٹاؤن ریلوے روڈ سالہاسال سے سیوریج نالوں کی بندش اورگندگی کیچڑ سے اٹے بھر ے سیوریج نالوں کی عدم صفائی کے باعث سیوریج کے پانی نے جہاں پر ریلوے روڈ پر جمع ہوکر ٹوٹ پھوٹ اورسڑک کو کھنڈرات بنانے کا سبب بنا ہے وہاں پر ریلوے روڈ پر بارشی پانی بھی جمع ہونے سے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر ٹریفک آمدورفت اورپیدل راہ گیروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے اوربارشوں کے دوران مذکورہ روڈ تالاب کی شکل اختیار کرجاتا ہے ،گندا پانی ماحول کے تعفن زدہ ہونے اورمختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن رہا ہے جبکہ حالیہ گزرے الیکشن کے دوران ووٹوں کے حصول کے لیے سیوریج نالوں کی صفائی مہم جو بڑے زورشور سے شروع کی گئی الیکشن ختم ہونے کے ساتھ ہی ادھوری رہ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں