راہوالی :بارش سے جی ٹی روڈ ، گلی محلے پانی میں ڈوب گئے

راہوالی :بارش سے جی ٹی روڈ ، گلی محلے پانی میں ڈوب گئے

راہوالی (نامہ نگار)ایک گھنٹہ کی تیز بارش سے جی ٹی روڈ ، گلی محلوں اور راہوالی گردونواح میں پانی ہی پانی۔

سروس روڈ اور بازاروں میں بارشی پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا، شام گئے تک جمع شدہ بارشی پانی کا نکاس نہ ہوسکا جبکہ اوورہیڈ برج گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول، مرکزی جامعہ مسجد اہلحدیث، کنٹونمنٹ ڈسپنسری کے سامنے سروس روڈ پر پہلے ہی کئی روز سے بارشوں کا پانی جمع تھا گزشتہ روز کی بارش نے مزید تالاب بنا دئیے ، جس سے آہنی پل سے اترنے اور چڑھنے والے پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کو دقت کا سامنا کرناپڑرہا ہے تو دوسری طرف کنٹونمنٹ ڈسپنسری میں ادویات کیلئے آنے والے مریضوں اور سٹاف کے علاوہ جامعہ مسجد اہلحدیث میں آنے والے نمازیوں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں