ڈاکٹر امیر احمد کا میانوالی ‘پپلاں میں مراکزصحت کا معائنہ

ڈاکٹر امیر احمد کا میانوالی ‘پپلاں میں مراکزصحت کا معائنہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر امیر احمد خان نے تحصیل میانوالی اور۔

 تحصیل پپلاں میں مختلف مراکز صحت کا معائنہ کیا دیہی مرکز صحت واں بھچراں پر ڈاکٹرزکو سختی سے تلقین کی ہاسپٹل کی ایمرجنسی میں 24 گھنٹے ڈاکٹر کا ہونا بہت ضروری ہے اور مریضوں کو ہر قسم کی ادویات کی 100 فیصد فراہمی ہسپتال کے اندر سے ہی ہونی چاہیے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ منیجرPHFMCسے ریکویسٹ کی کہ وہ فوری طور پر اس سینٹر کے تمام معاملات کو دیکھیں اور انہیں اپنی پہلی فرصت میں حل کروائیں بعد میں انہوں نے تحصیل پپلاں میں واقع بنیادی مرکز صحت سنداں والا کا بھی معائنہ کیاوہاں پر تمام سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود تھا CEOہیلتھ نے چک 16DBپر حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ سپیشل فیلڈ ہاسپٹل کا بھی معائنہ کیا فیلڈ ہاسپٹل میں تمام عملہ موجود تھا اور اپنا کام انتہائی مستعدی سے سر انجام دے رہا تھا اور اس وقت تک 123مریضوں کا چیک اپ کیا جا چکا تھا وہاں پر انہوں نے فیلڈ ہاسپٹل کے انچارج ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پروگرام ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو فوری طور پر ہدایات جاری کی کہ فیڈ ہاسپٹل کے جوجو الات خراب ہیں انہیں فوری طور پر فنکشنل حالت میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں