چنیوٹ:ڈی ایس پی سٹی شاہد علی کی کھلی کچہری

چنیوٹ:ڈی ایس پی سٹی  شاہد علی کی کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی ایس پی سٹی شاہد علی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے اور لوگوں کی شکایات کا ازلہ کرنا ہے ۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے کے لیے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولیس اسٹیشنز میں بہترین سروس ڈیلیوری کا نظام قائم ہے ،اب عوام کو پولیس دفاتر اور تھانوں میں پولیس سروسز کے حصول کے لیے بہترین ماحول میسر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں