کمشنر کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ،سکیمیں منظور

کمشنر کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ،سکیمیں منظور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا ،چیف آفیسر محمدزبیر وٹو نے تفصیلی بریفنگ دی ،کمشنرایڈمنسٹریٹر نے بجٹ میں تجویز کردہ سکیموں کا جائزہ لیااورمنظوری دی۔

 کمشنر نے ریونیو اہداف کا بھی جائزہ لیااوربلڈنگز انسپکٹرز کو موٹرسائیکلز خرید کردینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ موٹر سائیکلز کی بدولت گلیوں میں جاکربلڈنگز بائی لاز کی چیکنگ میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے چیف آفیسر سے کہا کہ بلڈنگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انفورسمنٹ اور انکروچمنٹ ٹیموں کو مزید متحرک کریں۔ کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع دکانوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں