ڈپٹی کمشنرجھنگ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، مختلف بیرکوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنرجھنگ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، مختلف بیرکوں کا معائنہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا،جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اندورن جیل مختلف وارڑز، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر کو جیل میں سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ملاقاتیوں کو فراہم سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بحالی مرکز میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔بعدا زاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ جیل میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں