ٹھیکریوالا میں مجلس عزا کا انعقاد

ٹھیکریوالا میں مجلس عزا کا انعقاد

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )چک نمبر 241ر۔ب چنچل سنگھ والا میں امام بارگاہ در سجاد میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

بانی مجلس سید دلشاد شاہ،سید غضنفر عباس زیدی ،سید عنصر زیدی اور وقار الحسن کی سجائی گئی پر خلوص صف عزا سے علامہ اکبر شہزاد اور علامہ سید محسن رضا کاظمی آف سیالکوٹ نے خطاب کیا۔ان کے علاؤہ معززین علاقہ فرخ عباس جعفری،رانا صفدر حسین،رانا ذیشان منج، سید عاصم رضا،اور رانا صغیر احمد منج نے خصوصی طور پر شرکت کی، مجلس کے اختتام پر شبیہہ تابوت مولا سجاد برآمد کیا گیا اور ماتمیوں نے بیمار کربلا کو پرسہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں