گوجرہ :کوآرڈینیٹر حا جی عبدالقدیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کا دورہ
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ کے کوآرڈینیٹر سا بق ممبر صو بائی اسمبلی حا جی عبدالقدیر نے گزشتہ روز ہسپتا ل کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر بلا ل طاہر کے ہمراہ مختلف وراڈز کا معا ئنہ کیا اور مریضو ں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ حاجی عبدالقدیر نے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہسپتا لو ں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شاں ہیں، انہوں نے ہسپتا لو ں کی بہتری کیلئے کوارڈینٹر مقرر کئے ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ کو تما م سہو لیات سے آ راستہ کر نے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل میں جلد اپنی مدد آ پ کے تحت کارڈیا لوجی وارڈ بنایا جا ئیگا ۔