جھنگ : سٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت، حکام خاموش
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایوب چوک، سرگودھا روڈ، فیصل آباد روڈ پر واقع میڈیکل سٹورز نشہ آور ادویات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، قریبی کچی آبادیوں کے رہائشی نوجوان ان ادویات کے خریدار ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل سٹور مالکان نوجوان نسل کو نشہ آور ٹیکے اور ادویات فروخت کرکے لاکھ پتی بن چکے ،محکمہ صحت کا عملہ میڈیکل سٹور زکو چیک کرنے نہیں جاتا بلکہ مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے خاموش ہے۔ذرائع کے مطابق ان میڈیکل سٹورز کی سرپرستی جھنگ کا مافیا کرتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نشہ اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔