گوجرہ :مہنگائی کیخلاف مزدور سڑکو ں پر آ گئے ،احتجاجی ریلی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کیخلاف مزدور سڑکو ں پر آ گئے ،گوجرہ میں پاور لومز لیبر یونین کے زیر اہتمام سینکڑوں مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے ، شرکا نے پلے کارڈ اور سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں پاور لومز لیبر یو نین کے زیر اہتمام سینکڑو ں مزدورو ں نے جھنگ روڈ سے چوک ملکا نوا لہ تک احتجا جی ریلی نکا لی ، چوک ملکا نوا لہ پہنچ کرریلی احتجا جی جلسہ میں تبدیل ہو گئی جہا ں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مہنگی بجلی اور مہنگائی سے مزدورو ں کے گھرو ں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ، مزدور خو دکشیو ں پر مجبور ہیں ،چند ہزار روپے ماہا نہ کمانے وا لا بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچو ں کو کھا نا کہا ں سے کھلائیں، حکمرا ن مزدرو ں کو خو دکشیو ں پر مجبور کر رہے ہیں۔ پاور لومز یو نین کے مزدوروں نے حکومتی طے کر دہ تنخوا ہ نے دینے پر کا م بند کر نے کا اعلا ن کر دیا، مزدرو ں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مزدورو ں کیلئے ریلیف کا اعلا ن کرے ۔