زرعی یونیورسٹی اور نجی فوڈ کمپنی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی اور نجی فوڈ کمپنی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نجی فوڈ کمپنی کے مابین تحقیقی ٹیکنالوجی ٹرانسفر، انٹرن شپ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فوڈ کمپنی طاہر فاروق نے کئے جبکہ اس موقع پر ڈین فوڈ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈائریکٹر بیرونی تعلقات ڈاکٹر کاشف سلیمی، ڈاکٹر کامران شریف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے نئی ویلیوایڈڈ فوڈ پراڈکٹس، آؤٹ ریچ، تحقیقی میدان میں مشترکہ کاوشیں عمل میں لائیں گے ۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ہمیں فوڈ مصنوعات کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں