جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منارہے :ڈی سی چنیوٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تمام سرکاری محکمے حکومتی ہدایات کے مطابق اقدامات کریں۔۔
سرکاری عمارتوں پر چراغاں کئے جانے کے ساتھ ساتھ شہر کی سڑکوں اور چوراہوں کو پاکستانی جھنڈوں سے فوری طورپر سجایا جائے ۔شہر کی نمایاں عمارتوں پر چراغاں کویقینی بنانے کے لئے بھی متعلقہ اداروں سے مل کر اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران اوراہلکار یوم آزادی کی نسبت سے بیجز لگائیں،ضلع اور تحصیلوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کو جاری رکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہماری امنگوں کا ترجمان ہے ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے ۔