شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائیگا :ڈی پی او چنیوٹ

شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائیگا :ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔

 ڈ ی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں، مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ، فیلڈ افسران کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کریں اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ڈی پی او چنیوٹ نے مزید کہا کہ دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں