پیر محل:گھر سے قیمتی سامان چوری

پیرمحل (نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر762گ ب کے رہائشی احسن طارق کے گھر نامعلوم چور دیوارپھلانگ کر داخل ہوگئے اور وہاں سے گیس سلنڈر ،کپڑے وغیر ہ مالیت 50ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ۔متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔