12ربیع الاول ، واسا کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

12ربیع الاول ، واسا کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے 12 ربیع الاول کے موقع پر فیلڈ سٹاف کی چھٹی منسوخ کر دی اور۔۔۔

 واضح کیا کہ واسا فیلڈ سٹاف نے تمام مساجد اور جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام فیلڈ سٹاف اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر حاضر رہیں گے اور جلوسوں کے تمام روٹس کلیئر رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز افسر تمام فیلڈ سٹاف کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ شکایات کے اندراج کے لئے واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال رہے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر شہریوں کو نکاسی آب کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے جلوسوں کے تمام روٹس کو پانی سے کلیئر کردیا گیا ہے جبکہ چوک گھنٹہ گھر سمیت دیگر مقامات پر پینے کے پانی کے ٹینکر بھی دستیاب ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں