گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کالج اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے دبئی میں ہونے والی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان، ڈاکٹر طیبہ سلطانہ، ڈاکٹر مریم رحمن اور عدنان علی جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشن نے طالبات کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی۔