بغیر منظوری کمرشلائزیشن پر عمارات سیل کرنے کا حکم

 بغیر منظوری کمرشلائزیشن پر عمارات سیل کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

 اس سلسلے میں مسلسل انسپکشن جاری رکھتے ہوئے بلا منظوری کمرشلائزیشن کی صورت میں عمارات کو فوری سر بمہر کریں اور مزید قانون شکنی پر قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائیں۔ انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کے دوران رہائشی عمارتوں کو کاروباری عمارات میں تبدیل کرنے کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں جس میں متعلقہ شعبوں کے انچارج افسروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے ۔ انہوں نے کہا پراپرٹی کو کمرشل بنانے کی منظوری حاصل کرنے سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں