کے فور کی لائن سے پائپ چوری کرنے کی کوشش ناکام

کے فور کی لائن سے پائپ چوری کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کے 4پانی کی لائن سے پائپ چوری کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 15 ملزمان کو گرفتار کرکے دو ہیوی ایکسیویٹر مشینری،8 گیس کٹر،لوئے کی وزنی چادریں برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی اور ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن انسپکٹر اقبال تنیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ فیکٹری روڈ پر کارروائی کر کے پانی کے پائپ چوری کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد پائپ چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان پانی کی پائپ لائن کو زیر زمین ہیوی مشینری سے نکال کر کاٹ رہے تھے ،ملزمان کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس چوری میں جو بھی ملوث ہوگا وہ چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے مطابق انہیں شیرشاہ سے امان نامی شخص یہاں لایا تھا،ہمیں نہیں پتہ تھا یہ پائپ لائن کس کی ملکیت ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں