بزنس کمیونٹی چیوننگ سکالر شپس سے فائدہ اٹھائیگی: ڈاکٹر خرم

بزنس کمیونٹی چیوننگ سکالر شپس سے فائدہ اٹھائیگی: ڈاکٹر خرم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کی نوجوان بزنس کمیونٹی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے برطانیہ کے چیوننگ سکالر شپس سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونی کیشن سنیہا لالہ اور کمیونی کیشن منیجر ریما سلمان سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین سفارتی اور تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستانی طلبہ کو تعلیمی سہولتوں کے علاوہ چیوننگ جیسے پروگرام بھی چلا رہا ہے جن کا مقصد قائدانہ صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی جدید خطوط پر تربیت کرتا ہے تاکہ وہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر معاشرے اور خاص طور پر اپنے متعلقہ شعبہ میں بہتری کیلئے قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اس پروگرام بارے ڈیجیٹل بروشر کو اپنے تمام ممبروں میں سرکولیٹ کرے گا تاکہ وہ خود یا اُن کے بچے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے محترمہ سنیہا لالہ سے کہا کہ وہ اس پروگرام بارے بعض خدشات اور تحفظات کی بھی وضاحت کریں تاکہ نوجوان کاروباری افراد بلا جھجک اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونی کیشن سنیہا لالہ نے چیوننگ سکالر شپس بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 2025-26ء کیلئے داخلے شروع ہیں جو 5نومبر تک جاری رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں