راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 13دکانیں سیل

 راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 13دکانیں سیل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر انتظامیہ کا راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی حاکم خان کی زیر نگرانی موتی بازار، پرانی سبزی منڈی، موچی بازار اور مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے آپریشن کیا۔ خلاف ورزی پر 13 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ درجنوں ریڑھیاں اور سٹالز کو ختم کر کے سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ر ہے گا ، کسی کو آپریشن میں خلل یا رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبضے میں لیا گیا سامان واپس نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں