لیاقت آباد یونین کمیٹی 2 میں اربن فاریسٹ کا قیام

لیاقت آباد یونین کمیٹی 2 میں اربن فاریسٹ کا قیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد ٹا ؤن یونین کمیٹی نمبر 2 شریف آباد میں اربن فاریسٹ کا قیام، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پودا لگا۔

 کراربن فاریسٹ اور نرسری کا افتتاح کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، انور جمال، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ناصر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ افتتاح کے بعدمنعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس مہینے کے مختصر وقت میں ہم نے 9 ٹاؤنز میں سو سے زیادہ پارکس کو بحال کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ، کراچی کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور شہر کو سر سبز بنانے کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے لوگوں کو مایوس نہیں کرے گی، ہم اہل کراچی کا مقدمہ اور ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ، اپنے اختیارات اور وسائل سے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک تقسیم کیا جائے ۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مزید اربن فاریسٹ بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جس جگہ اربن فاریسٹ بنایا جارہا ہے ، یہاں پر کچرے کے ڈھیر قائم تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں