بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن،99صارف پکڑ میں آگئے

بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن،99صارف پکڑ میں آگئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )شجاع آباد، لودہراں، پاکپتن اور رحیم یار خان کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور۔

 نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسر اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا ۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارروائیوں میں ایک روز میں 99 افراد ڈائریکٹ تار اور میٹروں میں خرابی کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ ایک کروڑ 57لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 11کاشتکاروں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے ۔ بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے 2 ٹرانسفارمرز اور 19 مقامات سے ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔احمد یار سب ڈویژن عارف والہ کی حدود میں 70 لاکھ79 ہزار روپے واجبات کی ادائیگی چیک کرنے والی ٹیم کو نادہندگان نے یرغمال بنا لیا۔میپکو اہلکاروں کو 2 گھنٹے تک محبوس رکھا گیا۔پولیس فورس آنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا اور دونوں ڈیفالٹرز کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر ایس ڈی او شجاع آبادڈویژن ملک کاظم اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا اور 21لاکھ18ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2کاشتکاروں کی بجلی منقطع کردی گئی اور ٹرانسفارمرزاتارکر قبضہ میں لے لیا ۔ میپکو لودہراں ڈویژن کی سوئی والا اور اربن سب ڈویژنوں کے مختلف دیہاتوں میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا، ایکسین لودہراں ڈویژن قمر زمان اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں