14 ای چالان ، موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار جرمانہ

14 ای چالان ، موٹرسائیکل  سوار کو 29 ہزار جرمانہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک رولز کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا، شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو،دو ہزار روپے کے 14 ای چالان موصول ہو ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں