حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں :وقار چیمہ

 حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں :وقار چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہے ،نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔۔۔

انشا اللہ جلد مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وقار چیمہ نے وزیرآباد میں صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما حسام وقار چیمہ،عمران سنی کمبوہ،وقار احمد چیمہ،سید وقاص ہاشمی،سید ضمیر کاظمی،صدر ورکنگ جرنلسٹ ڈاکٹر کاشف اشرف،سید شہباز بخاری بھی موجود تھے ، ممبر صوبائی اسمبلی وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کی پارٹی دیوار سے لگ گئی، پنجاب میں جتنے کام مریم نواز کی قیادت میں ہو رہے ہیں اتنے تاریخ میں نہیں ہوئے ، وزیرآباد میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کر ا رہے ہیں اور انشا اللہ پورے شہر کو روشنیوں کا شہر بنا دینگے ،وزیرآباد میں سیوریج کا نظام بھی کافی حد تک حل ہوچکا ہے اور انشا اللہ مزید بھی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،میرے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں۔ عوام کے کام انشا اللہ ان کی دہلیز پر کرونگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں