بجٹ میں منظوراہم ترقیاتی سکیموں پرکام شروع نہ ہوسکا

بجٹ میں منظوراہم ترقیاتی سکیموں پرکام شروع نہ ہوسکا

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کے بجٹ میں ایل ڈی اے کی منظور شدہ سکیموں پر کام شروع نہ ہوا، حکومت نے دونوں منظور شدہ سکیموں کے فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل نہ کیے ۔

 کریم بلاک فلائی اوور، گڑھی شاہو فلائی اوور کیلئے بھی فنڈز مختص نہ ہوسکے ، وائی جنکشن انڈر پاس اور نئے سگنل فری کوریڈورز کیلئے کوئی بجٹ نہ رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کو صرف دو نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ دو نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے بھی مکمل فنڈز مختص نہ کیے گئے ، ایل ڈی اے نے منظور شدہ بجٹ کی دونوں سکیموں پر کام شروع نہ کیا۔پنجاب حکومت سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فلائی اوور اور انڈر پاس کے منصوبہ جات شروع کرے گی۔ شہر کے زیر تعمیر نو سپورٹس کمپلیکسز کے لیے فی کس صرف ایک کروڑ روپے مختص ہوسکے ۔فنڈز کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں